کنگسٹن :قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹسمین و نائب کپتان محمد رضوان کاکہنا ہے کہ جمیکا کے سبینا پارک میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز برابر کرنے کیلئے تیاری مکمل ہے۔
ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ہم نے اچھا کھیل پیش کیا اور جیت بہت قریب تھی لیکن بدقسمتی سے ہم آخر میں ہار گئے،اب اگلا میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے تجربات سے سیکھا ہے اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، کابل میں افغان کرکٹرز کی تیاریاں شروع