کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن روک دیے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ٹی آئی کے 9 رکن قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف اور ضمنی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ لاہور، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان سے بھی ایسی ہی درخواستوں پر حکم امتناع مل چکا۔

یہ بھی پڑھیں:

توہینِ عدالت کی کارروائی، عمران خان کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

عدالت نے 16 مارچ کو 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے 25 مارچ تک حکم امتناعی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ درخواست تحریک انصاف کے 9 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالتی سماعت کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ 11 اپریل کو استعفے دیئے۔ 17 جنوری کو اسپیکر سے استعفے منظور کئے۔ اسپیکر نے اپنی حلف برداری سے قبل کے استعفے منظور کئے۔ اپوزیشن لیڈر کی باری آئی تو استعفے ممظور کرلئے۔ پارٹی نے حکومت پر زور دینے کے لئے استعفی دیئے۔

علی زیدی نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ہائیکورٹس نے حکم امتناع دیا۔ اب سندھ ہائیکورٹ نے بھی حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے فیصلے انا کی بنیاد ہر نہیں ہوتے۔ انا پر فیصلے کرنے والے ملک کو ڈبو رہے ہیں۔ جن کو را کا ایجنٹ بتاتے تھے آج گلے میں ہاتھ ڈال کر گھوم رہے ہیں۔ ہم ایم کیو این کے ساتھ الیکشن میں اتحاد میں نہیں تھے۔ الیکشن کے بعد حکومت میں شامل ہوئے۔ ہم نے کسی کے کیسز ختم نہیں کئے۔

Related Posts