اپوزیشن کی پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پراو آئی سی کانفرنس میں خلل ڈالنے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition threatens sit-in outside NA if no-trust motion not tabled on March 21

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خبردار کیا ہے کہ آئین، قانون اور قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے پیر کو اسمبلی کا اجلاس بلائیں بصورت دیگر پوری اپوزیشن او آئی سی کانفرنس نہیں ہونے دے گی۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ارکان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کی حکومت اخلاقی طور پر تحلیل ہو چکی ہے اور ہم جمہوریت کی بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران نے پہلے نازیبا زبان استعمال کی اور اب طاقت کا سہارا لیا، انہوں نے پہلے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا اور کل سندھ ہاؤس پر دھاوا بول کر وفاق پر حملہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان تشدد کا سہارا لے کر جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور آئینی بحران پیدا کر کے وزیراعظم تیسری قوت کو مداخلت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران جو خود کو اسپورٹس مین کہتا ہے اب انہیں اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اننگز کے اختتام پر بال ٹمپرنگ شروع نہیں کرنی چاہیے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اسپیکر قانون، قواعد اور آئین کی خلاف ورزی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر پیر کو اجلاس بلائیں تاکہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع ہو اور اگر اجلاس نہ بلایا گیا یا توپھر دیکھیں گے کہ وہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کیسے کر پاتے ہیں۔

Related Posts