اپوزیشن رہنما آج سینیٹ اجلاس سے قبل احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن رہنما آج سینیٹ اجلاس سے قبل احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے
اپوزیشن رہنما آج سینیٹ اجلاس سے قبل احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے

تمام اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں گی اور اپوزیشن مطالبے پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے قبل تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر ہوگا جس کی صدارت قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق کریں گے۔

کمیٹی  روم 1 میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سینیٹ سیشن کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کے خلاف احتجاج کے طریقہ کار اور پارٹی بیانیوں کی جزئیات زیرِ غور آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ترکی کی مددسے کارکا تنازعہ کامیابی سے حل کرلیا، وزیراعظم

یاد رہے کہ سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا جبکہ اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیے گئے اجلاس میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے  حکومت کے خلاف شدید احتجاج متوقع ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اپوزیشن کی طرف سے ملک کی سیاسی صورتحال اور مہنگائی کے معاملات پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا جبکہ قانون سازی کی بجائے حکومتی صدارتی آرڈیننس کی پالیسی پر بھی اپوزیشن کی طرف سے شدید نکتہ چینی اور بیان بازی  متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیا گیا سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

Related Posts