مکہ مکرمہ میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، کئی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی سیکورٹی حکام نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی اور گرفتاری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے علاقے میں سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں یمنی شہریت کے ایک رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جو مسجد کے اندر نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریل کی بوگیوں کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 3ملزمان گرفتار

راہگیروں کے جذبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بھیک مانگنے والے ایک اور یمنی شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ یہ یمنی سڑکوں پر بھیک مانگ رہا تھا۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے ٹوٹر پر کہا کہ ایک صفائی کمپنی سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے بھی رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑا گیا اور گرفتار کرلیا گیا۔

پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ نے کہا کہ شہری مکہ، ریاض اور شرقیہ میں کسی کو بھیک مانگتا دیکھیں تو 911 نمبر پر اطلاع دے دیں۔ باقی مملکت میں 999 نمبر پر بھکاریوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ حکام نے کہا بھیک کا مقابلہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Related Posts