ملک میں صرف مہنگائی کا سونامی جوش مار رہا ہے،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب
سندھ میں ریسکیو 1122 کے طرز پر سسٹم مرتب کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں 17 روپے کلو گرام کا اضافہ ظلم ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سی این جی کا استعمال غریب اور متوسط طبقہ زیادہ کرتا ہے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں سی این جی بطور ایندھن زیادہ استعمال ہوتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگا نہ کرنے کا اعلان کرکے اچانک نرخ بڑھا دیتی ہے۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب یہ ظلم بھی کردیا ہے نااہل سلیکٹیڈ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک میں صرف مہنگائی کا سونامی جوش مار رہا ہے۔سی این جی کی قیمت میں اضافہ سے عوام براہ راست متاثر ہوں گے۔

Related Posts