اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالبعلم جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamic university
islamic university

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم کےنتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ 29زخمی ہوگئے۔

اسلامک یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو تقریب منعقد ہورہی تھی جس میں لیاقت بلوچ بطور مہمان خصوصی شریک تھے، اسی دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نے تقریب پر حملہ کردیا۔

تنظمیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس سے طفیل رحمان نامی طالبعلم جاں بحق ہوگیا جبکہ 29 شدید زخمی ہیں، زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

واقع کے فوری بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس سے مشتعل طالبعلم کنڑول نہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق یونیورسٹی میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور طلباہاسٹل کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلامک یونیورسٹی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہےجبکہ جامعہ میں انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے اور تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Related Posts