اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gas load shedding started in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت پیٹرولیم کو بھیجوا دیں ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز رواں مالی سال کی نظر ثانی شدہ درخواستوں کی مد دی گئی ہے ۔

سوئی نادرن کے لئے گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 82 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے ،سوئی نادرن کیلئے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ قیمت 121 روپے سے بڑھا کر 353 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

سوئی نادرن کیلئے ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر یونٹ قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 353 روپے کرنے کی تجویز دی گئی اور سی طرح سوئی نادرن کے لئے ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پرفی یونٹ قیمت 553 روپے سے کم کر کے 530 روپے 18 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

سوئی نادرن کے لئے ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ قیمت 738 روپے سے کم کر 706 روپے 91 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ،سوئی نادرن کے لئے 400 مکعب میٹر ماہانہ استعمال پر فی یونٹ قیمت 1107 روپے سے بڑھا کر1273 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

سوئی نادرن کے لئے400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پرفی یونٹ 1460 روپے سے بڑھا کر 1679 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ،سوئی سدرن کے لئے گیس کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 24 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ۔

سوئی سدرن کیلئے ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر فی یونٹ قیمت 121 روپے سے بڑھا کر 379 عشاریہ 62 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ،سوئی سدرن کیلئے ماہانہ 100 مکعب میٹراستعمال پر فی یونٹ قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 379 روپے 62 پیسے کرنیکی تجویز دی گئی۔

سوئی سدرن کیلئے ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پرفی یونٹ قیمت 553 روپے سے بڑھا کر 569 روپے 43 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ،سوئی سدرن کے لئے ماہانہ 300 مکعب میٹراستعمال پر فی یونٹ قیمت 738 روپے سے بڑھا کر 759 روپے 24 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا اٹلس کارز پاکستان اور کارفر سٹ کی مشترکہ پیش کش” ایکسچینج پروگرام”

سوئی سدرن کے لئے 400 مکعب میٹرماہانہ استعمال پر فی یونٹ قیمت 1107 روپے سے کم کر کے 1091 روپے 87 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ،سوئی سدرن کے لئے400 مکعب میٹر سے زاید استعمال پرفی یونٹ 1460 روپے سے کم کر کے 1440 روپے کرنے کی تجویزدی گئی۔

سوئی نادرن پر سرکاری و غیر سرکاری دفاتر کے لئے گیس کے نرخ فی یونٹ 780 روپے سے بڑھا کر 1026روپے کرنے کی تجویز دی گئی ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں اسپتال ، میٹرنٹی ہوم ،فوجی میس،سرکاری گیسٹ ہاوسز ، یونیورسٹیز کے لئے گیس نرخ بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

سوئی نادرن پر سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 1283 روپے سے بڑھا کر 1687 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی گئی ، اسی طرح سوئی نادرن پرجنرل انڈسٹری کیلئے گیس نرخ 1021 روپے سے بڑھا کر 1343روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن پر زیرو ریٹٹڈ پانچ برآمدی صنعتوں کے لئے گیس قیمت 786روپے سے بڑھا کر 1034روپے فی یونٹ اور سوئی نادرن پر پاور پلانٹس کے لئے گیس قیمت 824 روپے سے بڑھا کر 1083روپے کرنے کی تجویز دی گئی ۔

روٹی تندوروں کیلئے گیس قیمت میں گھریلو صارفین کے برابر اضافے کی تجویز دی گئی ،حکومت گیس قیمت میں اضافہ کیلئے 40 دن کے اندر فیصلہ کرنے کی پابند ہے ۔

Related Posts