اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

کراچی: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت اس مرتبہ ایندھن کی قیمت میں  فی کلو یکمشت 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہِ اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 10710 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 148 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 569 روپے اور فی کلو 13 روپے  اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےدرہ آدم میں سوئی گیس سپلائی کاافتتاح کردیا

اوگرا کے موجودہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 1476، کمرشل سلنڈر 5677 اور 125 روپے 50 پیسے فی کلو اوپن مارکیٹ میں دستیاب رہے گا جبکہ پیداواری قیمت 56505 سے بڑھ کر 67215 روپے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے سے بڑھ کر 1476 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت 5108 روپے سے بڑھ کر 5677 روپے اور فی کلو 113 روپے سے بڑھ کر 125روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی تھی جس میں اکتوبرکے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ، تاہم وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری مسترد،نوٹیفکیشن جاری

Related Posts