او ای سی ڈی مالیاتی نظام پر کرپٹو کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے متحرک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن (او ای سی ڈی) عالمی مالیاتی نظام پر کرپٹو کرنسیز کے استعمال کا جائزہ لینے اور اقدامات اٹھانے کیلئے متحرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق 38 ممالک کے عہدیداران پر مشتمل او ای سی ڈی دنیا بھر کے معاشی اصولوں کو معیاری بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ حالیہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اگلی کرپٹو کمپنی گرنے سے مالیاتی عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ

کرپٹو ٹیکس پر رپورٹنگ کے نقطۂ نظر نے رواں ماہ یورپی یونین کی قانون سازی کو متاثر کیا۔ او ای سی ڈی کے محققین کا کہنا ہے کہ کچھ تنظیموں کے باعث کرپٹو میں کاروباروں کا باہمی ربط کھل کر سامنے آیا۔

اگر مستقبل میں بڑی کرپٹو کمپنیوں میں سے کسی کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے تو اس سے کرپٹو مارکیٹس میں وسیع پیمانے پر خلل اور بد ترین خرابی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

او ای سی ڈی کی رپورٹ کے مطابق اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو مستقبل میں ایک بڑی کرپٹو مارکیٹ میں مالیاتی عدم استحکام جنم لے سکتا ہے جس کا غیر مرتکز مالیات  سے گہرا تعلق ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں کیلئے عالمی قواعد وضوابط کی ایک ٹائم لائن طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ بورڈ عالمی کرپٹو ریگولیشن پر اپنی پہلی سفارشات کو نافذ العمل بنائے گا۔

Related Posts