سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس پر اعتراضات، دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس پر اعتراضات، دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت
سابق وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس پر اعتراضات، دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت

ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کا ریفرنس اعتراضات کے ساتھ واپس کرتے ہوئے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت  میں نیب حکام سابق وفاقی وزراء کے خلاف ریفرنس لے کر حاضر ہوئے جس پر عدالت کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین شکنی : پرویز مشرف کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی دستاویزات کی ترتیب اور پیشکش پر اعتراض کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگلی بار ریفرنس درست نمبرز اور ترتیب کے ساتھ پیش کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ رہنما شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر نامزد افراد کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا کہ ملزمان نے 21 ارب روپے کی خوردبرد کی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آج دائر کردہ نیب ریفرنس قومی احتساب بیورو کے راولپنڈی ریجن کی طرف سے باضابطہ طور پر عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس میں سابق وفاقی وزراء سمیت کل 9افراد کو نامزد کیا گیا۔ 

نیب حکام کے عائد کردہ ایل این جی کیس ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل سمیت دیگر  ملزمان نے ایک کمپنی کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر 21 ارب روپے کی خوردبرد کا الزام 

Related Posts