دُنیا بھر میں موسمِ بہار کی آمد کا استقبال، جشنِ نوروز آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں موسمِ بہار کی آمد کا استقبال، جشنِ نوروز آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں موسمِ بہار کی آمد کا استقبال، جشنِ نوروز آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 20 مارچ کے روز موسمِ بہار کی آمد کے موقعے پر جشنِ نوروز منایا جارہا ہے جس کا مقصد پھولوں سے رنگارنگ موسم کا استقبال کرنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بعض پرانی تحریروں میں بھی نوروز کا ذکر ملتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ قیامِ پاکستان سے قبل برصغیر کے لوگ بھی جشنِ نوروز منایا کرتے تھے۔ ہر سال موسمِ بہار کی امد پر نوروز کا تہوار منایا جاتا ہے جس کا آغاز زراعت سے ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

دوطرفہ تعلقات کو 28سال مکمل، بیلاروس میں یومِ پاکستان پر شاندار تقریب

دنیا کے مختلف ممالک میں کسان فصل بونے کا آغاز نوروز سے کرتے تھے اور اس موقعے پر جشن منایا جاتا تھا۔ روایتی طور پر افغانستان اور ایران میں سال کا آغاز نوروز سے ہوتا ہے۔ ایران میں 13 دن تک جشنِ نوروز منایا جاتا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں نوروز کی باقاعدہ تقریبات منعقد ہوتی ہیں جن کا آغاز سرکاری اعلانِ مزار شریف سے ہوتا ہے۔عراق، کرغزستان، قازقستان، آذر بائیجان، بھارت اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھی نوروز کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔

قائدِ اعظم کے جہدِ مسلسل کے حسین نتیجے اور شاعرِ مشرق کے خواب کی تعبیر پاکستان کے بعض شمالی علاقہ جات میں بھی نوروز منانے کی روایت عام ہے۔ اس موقعے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینا اور دعائیہ و سماجی تقریبات کا اہتمام کرنا عام ہے۔ 

Related Posts