اب سمجھ میں آیا کہ اللہ نے عورت کو اتنا زیادہ مقام کیوں دیا ہے، یاسر حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب سمجھ میں آیا کہ اللہ نے عورت کو اتنا زیادہ مقام کیوں دیا ہے، یاسر حسین
اب سمجھ میں آیا کہ اللہ نے عورت کو اتنا زیادہ مقام کیوں دیا ہے، یاسر حسین

کراچی:معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین کا کہنا ہے کہ اب سمجھ میں آیا کہ اللہ نے عورت کو اتنا زیادہ مقام کیوں دیا ہے۔واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کو اللہ نے دو روزقبل بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

یاسر اور اقرا کے یہاں جیسے ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی یاسر حسین نے فوراً یہ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور اپنے بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔یاسرحسین نے اس موقع پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔“

اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹے کانام کبیر حسین رکھا ہے۔اس کے علاوہ اقرا عزیز کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پرلیٹی ہوئی تھیں اور بے حد خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

گزشتہ روز اقرا اور یاسر نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے ننھے سے بیٹے کی تصاویر پہلی بار شیئر کیں۔ اقرا عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویرمیں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لی ہوئی ہیں۔

انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ماں بننے کے بعد جو میں محسوس کررہی ہوں انہیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔یاسر حسین نے بھی ایک انتہائی خوبصورت تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا شکرادا کیا کہ اقرا نے انہیں اتنا خوبصورت تحفہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ”اللہ نے عورت کو جو مقام عطا کیا ہے اس کی وجہ اب سمجھ میں آئی ہے۔ مجھے تم سے محبت ہے کبیر حسین۔“

مزید پڑھیں: نورا فتحی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے نئی ڈینس ویڈیو اور بےباک تصویر شیئر کردی

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسال قبل دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ جوڑی پاکستان سوشل میڈیا کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔دونوں سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کو اپنے خاص امور سے آگاہ رکھتے ہیں۔

Related Posts