اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ دورِ جہالت کے بعد مدینہ کی ریاست بنانے کیلئے 23 سال کا عرصہ لگا ، پی ٹی آئی حکومت کو مدینہ کی ریاست کے حوالے سے طعنے نہ دئیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری ن کہا کہ اقلیتیں پورے خطے میں سب سے زیادہ پاکستان میں مذہبی طور پر آزاد ہیں اور وزیرِ اعظم عمران خان بھی مذہبی آزادی کے حامی ہیں۔
وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں میرٹ اور انصاف کی بالادستی قائم تھی، 23 سال کے عرصے میں ریاستِ مدینہ بنائی گئی اور اگر ہم ایسی ہی کوئی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی بہت وقت چاہئے۔
وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا کہ ہمیں کوئی ریاستِ مدینہ کے طعنے نہ د، قوم کا مستقبل پالیسیوں کے تسلسل اور ریاستِ مدینہ کے قیام سے وابستہ ہے۔ حکومت اقلیتوں کےتحفظ کیلئے اقدامات اٹھار ہی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ قیام پاکستان میں مذہبی رہنماؤں کاایک بڑا کرادر تھا ،علما نے یہ نہیں پوچھا کہ قائد اعظم سنی ہے یا شیعہ،آج بھی ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے ۔
نور الحق قادری نے 3 ماہ قبل کہا کہ اس وقت پاکستان کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں ایک بین المذاہب ہم آہنگی اوردوسرا بین المسالک ہم آہنگی، مجھے عجیب لگتا ہے جب کسی مندر یا گردوارہ سے اسلام کو خطرے کی بات کی جاتی ہے۔ کیا اسلام کی جڑیں اتنی کمزور ہیں؟
مزید پڑھیں: عمران خان نے عرب ممالک کو کشمکش سے نکالا، پیر نور الحق قادری