نوکیا اور سائبر نیٹ کا پاکستان میں منفرد سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوکیا اور سائبر نیٹ کا پاکستان میں منفرد سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ
نوکیا اور سائبر نیٹ کا پاکستان میں منفرد سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوکیا اور سائبر نیٹ نے پاکستان میں پہلی بار 600GPSکمرشل نیٹ ورک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنیوں نے ملک کا پہلا DWDM نیٹ ورک تیار کیا ہے جو 600Gbpsکی رفتار سے کام کرتا ہے۔

ڈی ڈبلیو ڈی ایم نیٹ ورک سائبر نیٹ کو ایک اعلیٰ صلاحیت، مضبوط نیٹ ورک فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے،جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نیا آپٹیکل نیٹ ورک سائبر نیٹ کی مرکزی میٹرو سائٹس کو جوڑتا ہے اور پورے پاکستان میں تیز رفتار، اعلیٰ معیار کی براڈ بینڈ خدمات کے لیے بڑھتے ہوئے صارفین اور انٹرپرائز کی طلب کو سپورٹ کرنے کے لیے درکار نیٹ ورک کی بہترین صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم موجودہ اور مستقبل کی دونوں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کنکشن کی بہترین صلاحیت کو یقینی بناتا ہے۔ سائبر نیٹ انٹرنیٹ، ای وی پی این اور ایم پی ایل ایس پر مبنی خدمات اپنے بین الاقوامی پی او پیز پر بھرپور کوالٹی آف سروس (QoS) کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ اس کے صارفین اس کی فراہم کردہ تیز رفتار خدمات سے فائدہ اٹھا سکیں، سائبر نیٹ نے مستقبل کے پروف آپٹیکل نیٹ ورک کی تعیناتی کے لیے نوکیا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

سداپے نے پاکستانی فری لانسرز کیلئےایپل پے پیمنٹس کی سہولت متعارف کرادی

یہ اس کے نیٹ ورک کی صلاحیت اور رفتار کو بڑھاتا ہے جو ملک کے اندر مرکزی میٹرو سائٹس کو جوڑنے کے لیے استعمال کئے جا تے ہیں۔

Related Posts