جب تک ساری دُنیا کورونا سے پاک نہ ہوجائے، کوئی محفوظ نہیں۔انتونیو گوتریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افریقہ کا عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل
افریقہ کا عالمی دن، اقوامِ متحدہ کی تباہ حال ممالک کی معاشی بحالی کیلئے تعاون کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جب تک ساری دُنیا کورونا وائرس سے پاک نہ ہوجائے ، ہم میں سے کوئی محفوظ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ جب تک دنیا کے تمام ممالک محفوظ اور صحت مند نہ ہوں، دنیا کے کسی بھی ملک کو محفوظ اور صحت مند قرار نہیں دیا جاسکتا۔

پیغام میں جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے مل جل کر کام جاری ہے، جسے عوامی ویکسین بنانا بھی ضروری ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے بعد ہمیں یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ ہر ملک میں ہر جگہ سے ہر شخص کیلئے ویکسین دستیاب ہو تاکہ کوئی اس سے محروم نہ رہے۔  

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 35 لاکھ 83ہزار616 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ12ہزار513) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث  8 لاکھ 12ہزار افراد ہلاک

Related Posts