اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کی کوئی تجویز نہیں ہے،مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Only 15 positive confirmed out of total 287 cases: Murtaza Wahab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کرنے یا پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شفٹ کرنے کے بارے میں کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے انسداد کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس بے قابو:کراچی میں مزید دو نئے کیس سامنے آگئے

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گراؤنڈز اور دیگر مقامات پر اسپرے کیا جائے گا،انہوں نے زور دیا کہ پی ایس ایل کا کوئی میچ وائرس سے متاثر نہیں ہوگا۔

اس سے قبل آج ہی یہ اطلاع ملی تھی کہ محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے تناظر میں طویل عرصے تک کراچی میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور صوبائی حکام نے عوامی مقامات پر لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے ایڈوائزری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts