ڈائریکٹر جنرل محکمہ پارکس آفاق مرزا نے کہا ہے کہ نامور گلوکار عاطف اسلم کا کراچی کنسرٹ ایک فراڈ ہے، ہم نے کراچی کے بیچ ویو پارک کلفٹن میں کسی کو اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔
ڈی جی پارکس آفاق مرزا نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ جس پارک کا ذکر کیا جارہا ہے وہ محکمہ پارکس کے زیر انتظام ہے جو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ماتحت آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہتی تھی ایسی فلم ملے ،پرستار ’’ مجاجن ‘‘ کو بھول جائیں۔مدیحہ شاہ
ڈی جی آفاق مرزا نے کہا کہ میں نامور گلوکار عاطف اسلم سے درخواست کرتا ہوں کہ اس قسم کے معاملات سے خود کو دور رکھیں، جبکہ دسمبر کے مہینے میں اسی جگہ پاک بحریہ کی مشقیں ہوں گی۔ اس دوران یہ جگہ عاطف اسلم کو نہیں دے سکتے۔
معروف گلوکار عاطف اسلم نے 2 ہفتے پہلے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے فینز پیج پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 7 دسمبر کو کراچی کے بیچ ویو پارک میں کنسرٹ کریں گے۔
پوسٹ میں عاطف اسلم کی طرف سے فون نمبرز بھی دئیے گئے ہیں جن پر ان سے ٹکٹ خریدنے یا اسپانسر شپ کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی حمد ’وہی خدا ہے‘ سے ہوا،ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ حمد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر سرفہرست ٹرینڈز میں کوک اسٹوڈیو چھا گیا۔
عاطف اسلم کی اس ویڈیو نے 40 منٹ میں 12 اکتوبر کو ایک لاکھ چالیس ہزار ویوز حاصل کر لیے۔عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے ’وہی خدا ہے‘ کو کوک اسٹوڈیو کا بہترین آغاز قرار دیا۔
مزید پڑھیں: سیزن 12 کا آغاز ،عاطف اسلم کی حمد’وہی خدا ہے‘ نے دھوم مچا دی