سندھ میں شوگر ملز کاروبار میں ٹیکس چوری کا انکشاف، افسران تعینات کر دئیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں شوگر ملز کاروبار میں ٹیکس چوری کا انکشاف، افسران تعینات کر دئیے گئے
سندھ میں شوگر ملز کاروبار میں ٹیکس چوری کا انکشاف، افسران تعینات کر دئیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ سندھ میں شوگر ملز کے کاروبار میں  ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے چوری کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملز پر افسران تعینات کر دئیے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اجازت سے کم از کم 8 شوگر ملز پر اب تک خصوصی افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جاسکے۔

ایف بی آر کی آڈٹ انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جس سے علم ہوا کہ مارکیٹ میں اس سے کہیں زیادہ چینی فروخت کی جاتی ہے جتنی کہ شوگر ملز کی طرف سے پیداوار ظاہر کی جاتی ہے۔

رپورٹ سے ثابت ہوا کہ شوگر ملز مالکان اپنی سیلز کم دکھا کر ٹیکس چوری کے مرتکب ہوتے ہیں، جس کے تحت گزشتہ برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی گئی، ایف بی آر چینی کی فروخت اور پیداوار کی نگرانی چاہتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 8 شوگر ملز پر افسران کی تعیناتی ایک ابتدائی اقدام ہے ، جس کے تحت بڑی شوگر ملز کو ہدف بنایا گیا ہے جبکہ مزید چوری کا انکشاف سامنے آنے پر افسران کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  بینکوں نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ ہولڈز کی تفصیلات دینے پر آمادگی ظاہر کردی، بینکوں نے اکائونٹ ہولڈز کی تفصیلات کے حوالے سے عدالت میں مقدمہ کیا ہوا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر)اور پاکستان بینکر زایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: بینکوں کی ایف بی آر کو اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات دینے پر آمادگی 

Related Posts