کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50 ہے، حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا میں مبتلا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، عوام جائے بھاڑ میں، اپنے کیسز ختم کرائیں گے، نیب اور FIA کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔

Related Posts