اس عید پر بھی پاکستان میں کوئی فلم اور اسٹیج ڈرامہ ریلیز نہیں ہوسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No film and stage drama released in Pakistan this Eid also

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : دنیا بھر میں لگ بھگ ہر بڑے شعبے کو کورونا وائرس نے متاثر کیاہے، پاکستان کی فلم انڈسٹری میں بھی کورونا نے بڑی تباہی مچائی ہے، ملک میں جاری وبائی امراض کی وجہ سے متعدد فلمیں ملتوی کردی گئی ہیں اور اس عید پر بھی پاکستان میں کوئی فلم اور اسٹیج ڈرامہ ریلیز نہیں ہوسکا ۔

رواں سال کئی بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز ہونے والی تھیں لیکن عیدالفطر پر پاکستان میں دوسری بار کوئی فلم یا اسٹیج ڈرامہ ریلیز نہیں ہوا۔

پوری دنیا میں کورونا کی وباء کی وجہ سے فلمیں آن لائن ریلیز کی جارہی ہیں،دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے رواں برس بھارت میں 41 نئے شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے اپنے اس اقدام کو بھارت میں اگلی بڑی پیشرفت قرار دیا ہے جہاں ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں:ملالہ یوسف زئی بھی فرینڈز ری یونین میں حصہ لیں گی

بھارت کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے وہ امریکی اسٹریمنگ سروس اور اس کے حریف ایمیزون پرائم ویڈیو اور والٹ ڈزنی کارپوریشن کی ڈزنی ہاٹ سٹار کیلئے ایک وسیع مارکیٹ ہے۔

یہ پلیٹ فارمز، جو مقامی زبان کے مواد کو ایک وسیع پیمانے پر پیش کررہے ہیں، صارفین کو بلنگ کے سستے منصوبوں اور پیش کشوں سے اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

Related Posts