کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا وہی حال ہوگا جس طرح سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد کا ہوا تھا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج شرکا کا آئینی حق ہے اور حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتجاج جلد از جلد ختم ہو۔
قاسم سوری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کی وجہ سے رعایت ملی لیکن اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری رعایت چاہتے ہیں تو انہیں عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی