پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی ’مس مارول‘ٹی وی سیریز کیساتھ ہالی ووڈ میں انٹری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nimra Bucha joins cast of ‘Ms Marvel’

لاس اینجلس :پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ ’’مس مارول‘‘ ٹی وی سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہیں۔

’’دام‘‘، ’’میرا یقین‘‘ جیسے مقبول ڈراموں اور ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ بْچہ اب ہالی ووڈ میں اداکاری کریں گی۔

نمرہ بچہ مارول اسٹوڈیو کی پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو ٹی وی سیریز ’’مس مارول‘‘ میں نظر آئیں گی۔اس بات کی تصدیق خود مارول اسٹوڈیو کی ویب سائٹ پر کی گئی ہے جس میں ’’مس مارول‘‘ کی کاسٹ میں نمرہ بچہ کا نام بھی شامل ہے تاہم ابھی یہ بات منظر پر نہیں آئی کہ نمرہ بْچہ ٹی وی سیریز میں کیا کردار ادا کررہی ہیں۔

مارول اسٹوڈیو نے اپنی پہلی پاکستانی مسلم سپر ہیرو گرل کی جھلکیاں شیئر کردی ہیں۔مارول اسٹوڈیو اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو گرل مس مارول پر ٹی وی سیریز بنا رہا ہے۔

اس ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار ’’کمالہ خان‘‘ کیلئے مارول اسٹوڈیو طویل عرصے سے کسی ایسی لڑکی کی تلاش میں تھا جو پاکستانی ہو لیکن امریکا میں پلی بڑھی ہو۔ کچھ عرصہ قبل خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ مارول اسٹوڈیو کو اپنی سپر ہیرو گرل مل گئی ہے۔

اس لڑکی کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔لیکن اب مارول اسٹوڈیو نے پہلی پاکستانی مسلم سپر گرل کو دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ مس مارول میں ’کمالہ خان‘ کا کردار ایمان ولانی اداکررہی ہیں۔

18 سالہ ایمان ولانی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ہیں اور گزشتہ برس ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔ وہ مستقبل میں سینماٹو گرافر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ویب سیریز چڑیلز میں نازیبا جملوں کے استعمال پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر

ٹی وی سیریز کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر کا مارول اسٹوڈیو کی ٹی وی سیریز میں پہلی بار مسلم اور پاکستانی کردار متعارف کروانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب ہم نے اعلان کیا کہ ہماری اگلی سپر ہیرو کا تعلق پاکستان سے ہے تو ہمیں بہت عجیب ردعمل دیکھنے کو ملا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہیں آپ مذاق تو نہیں کررہیں لیکن ہم نے ایمان ولانی کو دریافت کیا جو اب مارول کی نئی سپر ہیرو گرل ہے۔

Related Posts