بالی ووڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے اور شوہر ابھیشیک بچن کے متعلق پھر علیحدگی کی خبریں گرم ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے اور خلیج وسیع سے وسیع تر ہوتی جارہی ہے۔
اب ان خبروں نے بھی زور پکڑ لیا ہے کہ یہ فلمی جوڑا ’گرے ڈائیوورس’ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
گرے ڈائیوورس کیا ہے؟
گرے طلاق میں شادی کے طویل عرصے کے بعد جوڑے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں۔ خصوصا وہ جوڑے جن کے بچے بڑے ہوچکے ہوں اور وہ بڑی عمر میں ایک دوسرے کو چھوڑنا چاہتے ہوں۔
عالمی سطح پر گرے طلاق کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم بھارت کے شہری علاقوں میں بھی اس رحجان کو بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور بھارت اور کئی بیرون ملک شخصیات نے گرے ڈائیوورس کا انتخاب کیا ہے۔
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کو بھی ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اوردونوں کو ایک مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا، مگر اب کچھ عرصے سے ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ جن سے یہ قیاس آرائیاں زور پکڑرہی ہیں کہ دونوں کا رشتہ ٹوٹنے والا ہے۔