کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے 438رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 612 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو مہمان ٹیم کی جانب سے 174 رنز کی لیڈ کا سامنا ہے۔ میچ ڈرا ہونے کے امکانات 67 اعشاریہ 8 فیصد، نیوزی لینڈ کی جیت کا امکان 31 اعشاریہ 4 فیصد جبکہ پاکستان کی جیت کا 1 فیصد کے قریب ہے۔
پاک بھارت ٹیسٹ میچ کہاں منعقد ہوگا؟
کیوی ٹیم کے اوپنر ٹام لیتھم اور وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کانوے نے پہلی اننگز کے آغاز سے ہی شاندار بیٹنگ کی اور 183رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔ ڈیوون کانوے 92 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔کین ولیمسن نے 200رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
ٹام لیتھم 231کے مجموعی اسکور پر 113رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہنری نکولس نے 22رنز بنائے اور 337 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈیرل مچل نے 42 رنز بنائے اور 337 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل نے 47 رنز بنائے اور 427کے مجموعی اسکور پرمحمد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ 436 کے مجموعی اسکور پر مائیکل بریس وِل 5رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اش سودھی نے 65 رنز بنائے جبکہ ٹم ساؤتھی ، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل کوئی رن نہ بنا سکے۔