نئے سال کی آمد پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol shortages pushed up prices
petrol price increases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے سال کے موقع پر عوام کو مہنگے پیٹرول کا تحفہ دے دیا، نئے سال کے پہلے ہی دن پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت پیٹرولیم حکام نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو جنوری 2020ء میں رائج رہے گا۔

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے 88400روپے ہوگئی

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی،پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت116روپے60 فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت127 روپے26پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت84 روپے51پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت99 روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Related Posts