صوبہ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذخائر دریافت
صوبہ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے

کراچی: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔

خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون بی میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ہینگ ٹونگ77ریسکیو کے دوران این ڈی ایم سی کا کردار قابل تعریف ہے، اسماعیل ستار

اس کنویں کے سینڈ زون سی سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ماہرین کے مطابق گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔

Related Posts