نیٹ فلکس پر اکتوبر میں پیش کیے جانیوالے کورین ڈراموں کی فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوری میں نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال بڑی تعداد میں ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر کورین ڈرامے اور فلمیں نشر کی جائینگی۔

نیٹ فلکس کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سال 2022 میں نیٹ فلکس پر ناظرین و سامعین کی 60 فیصد تعداد نے کورین مواد میں زیادہ دلچسپی لی۔

لہٰذا اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے نیٹ فلکس نے اس سال کورین ڈراموں اور فلموں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ ستمبرکا مہینہ اپنے اختتام کو ہے ایسے میں نیٹ فلکس نے اکتوبرمیں پیش کیے جانے والے کورین ڈراموں کی فہرست جاری کردی ہے:

ڈونا!

نیٹ فلکس کی نئی کامیڈی سیریز ڈونا اکتوبر میں شروع ہوگی جس کی کہانی ایک سابق کے پاپ موسیقار اور ایک کالج کے لڑکے کے گرد گھومتی ہے، سیریز میں دکھایا جائے گا ڈونا (موسیقار) اپنی گلیمرس دنیا کو چھوڑ کر عام زندگی گزارنے لگتی ہے اسی دوران اس کی ملاقات ایک کالج کے لڑکے سے ہوتی ہے۔ سیریز 20 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔

بیلرینا

نیٹ فلکس پر اکتوبر میں کورین فلم بیلرینا پیش کی جائے گی، لی چنگ ہیون کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ اس فلم کی کہانی اوکے کے گرد گھومے گی جو ایک باڈی گارڈ کے کام کے طور پر کام کرتا ہے اور اسے تقریباََ ہر قسم کا مارشل آرٹس آتاہے، فلم میں دکھایا جائے گا کہ اوکے اپنی دوست بیلرینا کی مدد کرتا ہے۔

اس کی کاسٹ میں جیون جونگ سیو، کم جی ہون اور پارک یو رم شامل ہیں۔ فلم 6 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

کاسٹ اَوے ڈیوا

Castaway Diva Streaming Release Date: When Is It Coming Out on Netflix?

کورین سیریز کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننے کیلئے سیول جارہی ہوتی ہے کہ راستے میں وہ ایک جزیرہ پر پھنس جاتی ہے۔سیریزکی کل 12 اقساط ہیں، اس کی کاسٹ میں پارک یون بن، کم ہائیو جن، چاجونگ ہئیوپ، چا ہاک یون اور کم جو ہیون شامل ہیں۔ مذکورہ سیریز 21 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

دی مون ڈیٹ رائزِز اِن دی ڈے

Viu Uploads 'River Where the Moon Rises' as Korean Original Series

اکتوبر میں شروع ہونے والی کورین سیریز دی مون ڈیٹ رائزِز اِن دی ڈے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومے گی جس کیلئے وقت رک گیا ہے اور اسی دوران اس کی ملاقات ایک خوبصورت لڑکی سےہوتی ہے۔ سیریز کی کل 14 اقساط ہیں اور یہ 25 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔

Related Posts