جب غیر منتخب، جعلی اور نا اہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا، مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fazal ur rehman press conference in quetta
جب غیر منتخب، جعلی اور نا اہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا،مولانا فضل الرحمن

سکھر: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب غیر منتخب، جعلی اور نا اہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ایسی صورتحال میں نئے انتخابات ہی واحد راستہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کو جو یقین دہانی کرائی گئی تھیں وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں؟اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آپ کو وہ نظر نہیں آرہی ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ جب مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، سب چیزوں کو وہ خود بھی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ علیل ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال ہے، سیاستدانوں کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے عدالتوں میں گھسیٹنا ایسے احتساب کو ہم نہیں مانتے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ بھی اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

Related Posts