کراچی: سندھ کی وزیر بلدیات مبین جمانی نے نئے ضوابط کے مطابق نئی تعمیرات پر فوری پابندی عائد کردی۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں، ہر قسم کے بلڈنگ پلان، لے آؤٹ پلان اور پلاٹوں کے انضمام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ترقیاتی اداروں پر ہوگا۔
کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس حوالے سے ہدایات موصول ہو چکی ہیں۔ محکمہ بلدیات کے مطابق، تعمیرات اور ڈیزائنوں، ترتیبوں اور منصوبوں کی منظوریوں پر پابندی اگلے نوٹس تک نافذ رہے گی۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
پابندی کا اطلاق حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سکھر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ پر بھی ہوگا۔