پاکستان کا نیا بیلسٹک میزائل غزنوی دشمن کے پرخچّے اُڑانے کے لیے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا نیا بیلسٹک میزائل غزنوی دشمن کے پرخچّے اڑانے کے لیے تیار
پاکستان کا نیا بیلسٹک میزائل غزنوی دشمن کے پرخچّے اڑانے کے لیے تیار

راولپنڈی: پاک فوج کے اعلان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے نئے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا ہے کہ 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس  طلب کر لیا

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق رات کے وقت کی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف اف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے  بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے بتایا کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے جبکہ پاک فوج کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی دفاعی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا تھا کہ جمعے کے روز ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گزشتہ روز یوم دفاع و شہداء 2019ء سے متعلق کانفرنس کے دوران  کہا کہ یوم دفاع پر گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ درخواست ہے کہ عوام شہیدوں کے لواحقین اور غازیوں سے ملیں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کوکبھی نہیں بھولتیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور قوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکٹھی ہوگی۔ آئی ایس پی آر

Related Posts