آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی نئی ایکشن تھرلر فلم مجنو کا ٹریلر ریلیز کردیا، جس میں انھیں خفیہ ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فلم کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:
پلاٹ
شانتنو باگچی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 1971 کی جنگ کے پسِ منظر کے گرد گھومتی ہے۔
ٹریلر
ٹریلر کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کو فلم میں ایکشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹریلر میں انھیں چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگاکر اسٹنٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک اور منظر میں انھیں لڑائی کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
کردار
فلم میں سدھارتھ ملہوترا کو ایک بھارتی را ایجنٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو پاکستان میں ایک جاسوس کے طور پر خفیہ آپریشن کی قیادت کرتا ہے۔
فلم میں رشمیکا نے اُن کی محبوبہ کا کردار ادا کیا ہے جن کی شادی بعد میں اسلامی رسم و رواج کے مطابق ہوتی ہے۔
فلم میں کمود مشرا، پرمیت سیٹھی، شریب ہاشمی، میر سرور اور ذاکر حسین بھی شامل ہیں۔
فلم کب ریلیز ہوگی؟
مشن مجنو 20 جنوری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔