نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

electricity price hike
electricity price hike

اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 4روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ،نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے۔

نیپرا کے فیصلہ کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کا ایک یونٹ 12 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا،کراچی کے صارفین کو آئندہ مہینوں میں 106ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑینگے۔

نیپرا نے کے الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی وجوہات بھی بتادیں،کے الیکٹرک نے بجلی بنانے کیلئے 24ارب روپے کی قدرتی درآمدی مائع گیس استعمال کی۔

گیس کی ریفرنس پرائس 400سو ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہونے کا بھی اثر پڑا،فرنس آئل کا نرخ بھی 27ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 70ہزار روپے فی میٹرک ہونے کا بھی اثر پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

نیپرا کے مطابق آپریشنل اور مینٹیننس کی لاگت بڑھنے کا بھی اثر پڑا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھنے کا ایک سبب بنا۔

Related Posts