نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے سات سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کے مطابق 7 سالہ ٹیرف کی منظوری 2024 سے 2030 تک دی گئی ہے، کے الیکٹرک کو بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3روپے 31 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا۔
نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے بجلی ڈسٹری بیوشن بزنس پر 3 روپے 83 پیسے کا ٹیرف مانگا تھا، کے الیکٹرک کو بجلی ٹرانسمیشن پر 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود کے الیکٹرک کو اس کے ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن کے کاروبار پر ڈالر کی بنیاد پر منافع کی اجازت دی گئی ہے۔
نیپرا نے کہا کہ بجلی کی تقسیم پر 14 فیصد ریٹرن دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی ترسیل پر ایکویٹی پر 12 فیصد ریٹرن دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی 7 سالہ ٹیرف کی درخواست کی سماعت کے دوران صارفین نے ڈالر پر مبنی منافع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک آئی پی پی (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر) نہیں ہے۔