مظاہرین کیساتھ مذاکرات بند، جھڑپیں شروع، وزیر اعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پی ٹی آئی لیڈر شپ اور کارکنوں کی جانب سے کوئی بھی بات نہ ماننے کی روش کے باعث حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزید مذاکرات اور بات چیت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد فورسز کی جانب سے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو طاقت کے زور پر پی ٹی آئی کے مظاہرین سے خالی کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں طرف سے مسلسل جھڑپوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

اس دوران وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔ میاں شہبازشریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔

Related Posts