نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے پاک بھارت مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئےاس کے لیے مسلسل آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسئلے کے پر امن حل کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بھارت پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشیدگی کے لیے پاکستان سے مذاکرات کی کوئی راہ نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی تنصیبات پرحملہ ،ٹرمپ کی ایران پرمزیدسخت پابندیاں لگانےکاحکم
انتونیو گوتریس نے پاک بھارت مذاکرات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر بات چیت کرنی پڑے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی،ملیحہ لودھی نےیواین سیکریٹری جنرل کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا۔
ملیحہ لودھی اورانتونیوگوتریس کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدتر صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سےملاقات