ملک میں کورونا کیسز کا تناسب 5 روز سے مسلسل بڑھ رہا ہے،اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC raises alarm over average positivity ratio in COVID-19 cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کے اجلاس میں بتایاگیاکہ مسلسل پانچویں دن سی مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

جمعہ کو اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ،فورم کو کورونا کی مثبت شرح میں اضافے ، اسپتال میں داخلے اور اموات میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا،ہیلتھ حکام نے فورم کو ڈیٹا پر مبنی حقائق پیش کیے،فورم نے نوٹ کیا کہ مسلسل پانچویں دن سی مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

این سی اوسی کے مطابق پچھلے 4 دنوں میں اوسطا مثبت شرح 40 فیصد زیادہ ہے اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، مظفرآباد ، حیدرآباد ، کراچی اور گلگت میں ملک بھر کے دیگر علاقوں کے ساتھ مثبت تناسب بھی زیادہ ہے۔

این سی او سی نے کہاکہ خاص طور پر پنجاب میں ہسپتالوں میں داخلوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے پنجاب میں بڑھتی ہوئے کیسز سے متعلق فورم کو اپ ڈیٹ کیا،یکم ستمبر کو پنجاب میں اموات کا تناسب 1.6 تھا اور آج 6 ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں مثبت کیسز کا تناسب زیرو اعشاریہ 92 سے بڑھ کر 1.33 تک ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے مزید13پاکستانیوں کی جان لے لی، ایک دن میں 736 افرادمتاثر

پاکستان میں کورونا سے اموات کا تناسب دنیا کے 2.72 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2.06 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 71 فیصد مرد جاں بحق ہوئے جن میں سے 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ تھی۔

Related Posts