نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہو سکی، پلیٹ لیٹس میں دوبارہ کمی ، شوگر لیول بھی زیادہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
ایرانی شخصیات کو مروانے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif started preparing to return home

لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی صحت بہتر نہیں ہو سکی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار پر آ گئی ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز سریف کے علاج معالجے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز ان کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مشاورت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بہتر، چلنے پھرنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار کی سطح پر آ گئی ہے ،نواز شریف کا شوگر لیول بھی زیادہ ہے جسے نیچے لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز واک بھی کرائی گئی ۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنی ٹوئٹس میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت ناساز ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے اسٹیرائیڈز کم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خون میں پلیٹلیٹس میں دوبارہ کمی ہوگئی۔ بغیر کسی تاخیر کے سابق وزیراعظم کی بیماری کی تشخیص ضروری ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف ، جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ نے سروسز ہسپتال آکر نواز شریف کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ کے کارکنان نواز شریف کی ضمانت کا جشن نہ منائیں۔شہباز شریف

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آزادی مارچ کے جلسے اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنمائوں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

Related Posts