لندن میں نواز شریف کا معائنہ، طبی رپورٹس آج ہی ملنے کا امکان ہے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن میں نواز شریف کا معائنہ، طبی رپورٹس آج ہی ملنے کا امکان ہے۔شہباز شریف
لندن میں نواز شریف کا معائنہ، طبی رپورٹس آج ہی ملنے کا امکان ہے۔شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ آج ہوگا جبکہ ان کی رپورٹس ملنے کا بھی امکان ہے۔

اپوزیشن لیڈر نیشنل اسمبلی شہباز شریف نے بتایا کہ ہم نے نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پہلے ہی معالجین سے اپوائنٹ منٹ لے لی تھی جسے دہشت گردی کے واقعے کے سبب ملتوی کرنا پڑا۔

سابق وزیر اعظم  کی طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ لندن برج واقعے کے نتیجے میں طے شدہ وقت منسوخ ہوا جس کے بعد آج کا وقت طے کیا گیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس اور بون میرو ٹیسٹ رپورٹ آج متوقع ہے جبکہ ان کا تفصیلی طبی معائنہ بھی آج ہی کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے جس کا مقصد کینسر کے خدشات دور کرنا ہے۔

مریم اورنگزیب کا 28 نومبر کوکہنا تھا کہ برقی شعاعوں کی مدد سے نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا جائے گا، جس کا مقصد خدانخواستہ کینسر کے خدشات کو دور کرنا ہے، ٹیسٹ کے نتیجے میں معالجین کو نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے، قوم سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کے لئے خصوصی دعا کریں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کے جسم  کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ 

Related Posts