نواز شریف بیرونِ ملک کا سفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔سابق گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Capt Safdar's arrest an act of state terrorism: Muhammad Zubair

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرونِ ملک کا سفر کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جبکہ ان کے ملک سے باہر جانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

سینئر رہنما محمد زبیر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سروسز ہسپتال میں اچھی دیکھ بھال ہوائی ہے جبکہ میڈیکل سٹی میں زیادہ سہولت ہوگی، اس لیے وہاں جانے کی خواہش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بچاناہے تو حکمرانوں کو مزید دن نہیں دےسکتے، مولانا فضل الرحمان

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزادی مارچ میں اپنی مرضی سے اور لائحہ عمل کے تحت شامل ہوئی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی ہم صرف جلسے کی حد تک حمایت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جلسے میں شرکت کی، اور پارٹی لائحہ عمل کے تحت اس کا حصہ بنے لیکن دھرنے کا فیصلہ جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمان کا ہے۔ اس میں فی الحال ہماری شرکت نہیں ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق گورنرسندھ اوررہنمامسلم لیگ ن محمدزبیرکاکہنا تھا کہ  مسلم لیگ آرٹیکل 149لگانے کی مخالفت کرتی ہے،آرٹیکل کانفاذکراچی کوسندھ سےالگ کردےگا۔

کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے گزشتہ ماہ انہوں نے کہا کہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ خطرناک کھیل ہے،پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ اورکیاچاہتی ہے؟کراچی سےمنتخب پی ٹی آئی کےایم این ایزکہاں ہیں؟

مزید پڑھیں: آرٹیکل 149سےوفاق کاڈھانچہ کمزورہوجائےگا،محمدزبیر

Related Posts