دادو میں پولنگ جاری، حلقہ پی ایس 86 میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کا مقابلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی کی نشست کیلئے این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی میں پولنگ شروع
قومی اسمبلی کی نشست کیلئے این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی میں پولنگ شروع

صوبہ سندھ کے شہر دادو میں ضمنی الیکشن جاری ہے جہاں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 86 میں پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امداد علی جبکہ پیپلز پارٹی کے صالح شاہ جیلانی ضمنی انتخاب میں سندھ اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ حلقۂ انتخاب میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر حکومت نہیں چل رہی تو الیکشن ہونا کوئی معیوب بات نہیں، مصطفیٰ کمال

مقامی افراد اپنے گھروں سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکل چکے ہیں جبکہ پولنگ کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے۔ پی ایس 86 کی نشست سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب جاری ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حلقہ پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، اس لیے پی پی پی امیدوار صالح شاہ جیلانی کی جیت کا زیادہ امکان ہے جبکہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 858 ہے۔

حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی انتخابات کے لیے کل 158 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 10 کو انتہائی حساس جبکہ 61 کو حساس قرار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار بشمول سندھ رینجرز عوام کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ایس ایس پی دادو فرخ رضا کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے 1100 جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں جبکہ 1300 پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔

 پی ایس 86 میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار 365 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 89 ہزار 4 سو 93 ہے۔ مردوں کے لیے 32 اور خواتین کے لیے 28 پولنگ اسٹیشنر قائم کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک میں فوج کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے جب کہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ بھی مناسب نہیں، دھرنے کے بیشتر شرکا کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا گزشتہ روز  کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔ ان کے نام حکومت نے نہیں بلکہ نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کااستعفیٰ اور فوج کے بغیر انتخابات کامطالبہ درست نہیں، وزیرداخلہ

Related Posts