نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوئی، حالت بدستور تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوئی، حالت بدستور تشویشناک
نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوئی، حالت بدستور تشویشناک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوسکی جبکہ جسمانی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر ان کے مزید میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں گے جبکہ شریف خاندان کے مطابق نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے مضر اثرات کم نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عہدہ سنبھالنے سے اب تک پہلی بار وزیر اعظم کا 2 روزہ چھٹی پر جانے کا فیصلہ

ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کی تشویش ناک حالت پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد برقرار رکھنا چاہیں تو دل کی بیماری اور دیگر پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں جس سے بچنا ضروری ہے۔

نیشنل بلڈ اینڈ بون میرو ڈیزیز کراچی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرتے ہوئے شریف خاندان نے انہیں ہدایت دی ہے کہ نواز شریف کا دوبارہ طبی معائنہ کریں۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں ان کی ادویات میں ردو بدل کرسکتے ہیں جس کے بعد ان کی صحت میں بہتری کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) ترجمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جسم پر ادویات کے سائیڈ افیکٹس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں بڑھ چکی ہیں۔ اسٹیرائیڈز کا ہائی ڈوز دیا گیا اور دیگر ادویات دی گئیں تاکہ وہ سفر کے قابل ہوں، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ 

ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے باعث ان کی بلڈ شوگر میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ علاج میں تاخیر ان کی زندگی کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز چاہتے ہیں کہ ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے باہر بھیج دیا جائے کیونکہ بہت سا وقت پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی تاخیر کی وجہ سے ایئر ایمبولینس کی آمد تاخیر کا شکار ہوئی ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا3 روز قبل کہناتھاکہ ایئرایمبولینس نے بدھ کے روز پاکستان آناتھا،نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کو مشروط کرنا غیر آئینی، غیر قانونی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیب

Related Posts