نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، گارڈ آف آنرز پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، گارڈ آف آنرز پیش
نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، گارڈ آف آنرز پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک بحریہ کے چیف، امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر البحر محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا اور ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کور آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہیں ترک مسلح افواج کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ لیجن آف میرٹ تفویض کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازیترکی پہنچے جہاں ترک نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل عدنان اُزبال نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی کا استقبال کیا۔نیول چیف نے یہ دورہ گزشتہ برس 3 دسمبر کے روز کیا۔

مزید پڑھیں: نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

Related Posts