نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنرپیش کیا گیا
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنرپیش کیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مانامہ: نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا، روایتی گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بحرین میں روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں سربراہ پاک بحریہ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی تعریف کی۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعدادِ کار کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ رکھے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

Related Posts