یومِ دفاع افواجِ پاکستان اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی یاد دِلاتا ہے۔نیول چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ دفاع قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دِلاتا ہے۔نیول چیف
یومِ دفاع قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم کی یاد دِلاتا ہے۔نیول چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یومِ دفاع پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی یاد دِلاتا ہے اور یہ دن شہدائے 1965ء کی بے مثال بہادری کا غماز ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ دفاع کے موقعے پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کے روز پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر جرات و بہادری کی اَن مٹ داستان رقم کی جسے قومی تاریخ کا سنہری باب قرار دیا جاسکتا ہے۔

پیغام میں نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان مسلح افواج اور محبِ وطن قوم کے عزم و حوصلے اور جرات و ولولے کی یاد تازہ کرتا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں اور قوم کے بیٹوں کی مثالی جرات و بہادری او ایثار و قربانی کا غماز یہ دن گواہ ہے کہ پاک فوج دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہی۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ نے دوارکا کے ریڈار اسٹیشن کو تباہ کرکے بھارتی فوج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ آبدوز غازی نے بھارت کے جنگی بیڑے کو بندرگاہ تک محصور رکھتے ہوئے قوم کی حفاظت ممکن بنائی۔ آج بھی ہم دشمن کی ہر سازش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: متحد قوم کو دُنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔اسد عمر

Related Posts