پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھر پور مدد و معاونت کر رہی ہے،نیول چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھر پور مدد و معاونت کر رہی ہے،نیول چیف
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزارکلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے، پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھر پور مدد و معاونت کر رہی ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو 1ہزارکلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے،  پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھر پور مدد و معاونت کر رہی ہے۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی اقتصادیات میں بین الاقوامی میری ٹائم صنعت کے کردار و خدمات کو اُجا گر کرنا اور تجارتی جہاز رانی میں سیفٹی ، میری ٹائم سکیورٹی اور بحری ماحولیات کی افادیت کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہے ۔

قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور 2,90,000 مربع کلو میٹر خصوصی اقتصادی زون سے نوازا ہے جو جاندار اور غیر جاندار وسائل سے مالا مال ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری تیزی سے تکمیل کی طرف رواں دواں ہے جس سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ خواتین کی میری ٹائم میں دلچسپی فوائد کے لیے مددگارہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹرمیں خواتین کی خدمات کو بروئےکارنہیں لایا گیا، پاک بحریہ خواتین کو بااختیار بنانے کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میری ٹائم کی تعلیم کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، بحریہ یونیورسٹی نے حال ہی میں میری ٹائم ڈسپلن میں مرد و خواتین کے لیے ماسٹر اور گریجویٹ پروگرا مز کا آغاز کیا ہے،  میری ٹائم سیکٹر میں ترقی خود کفالت اور معاشی ترقی کے حصول کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔

Related Posts