برسلز / واشنگٹن: نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا کا شکار ہو گئے، دونوں شخصیات نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹو سربراہ اسٹولٹن برگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیشن کے باوجود اسٹولٹن برگ کے کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت نکلا ہے۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، الجزیرہ کی خاتون صحافی جاں بحق
سربراہ نیٹو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسٹولٹن برگ کورونا کی معمولی علامات کا شکار اور تندرست ہیں۔ بیلجیئم حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ رہیں گے۔
ترجمان نیٹو کا کہنا ہے کہ اسٹولٹن برگ سربراہ کی حیثیت سے نیٹو کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں گھر سے نبھائیں گے اور نیٹو وزرائے خارجہ کی ملاقات میں ویڈیو لنک سے شرکت کرینگے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آیا ہے۔ میرے اندر کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس نے مزید کہا کہ میں کورونا کے علاج کیلئے ماہرین کی رائے پر عمل کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، جب تک کہ صحت یاب نہ ہوجاؤں۔
I've tested positive for COVID. I'm experiencing mild symptoms and am following the experts' advice by isolating until I'm healthy again.
— Bill Gates (@BillGates) May 10, 2022
قبل ازیں مائیکروسافٹ کے بانی اور دُنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر اپنی لکھی گئی کتاب کے متعلق بتایا تھا۔