کام کرنے والی خواتین کا قومی دن: ماؤں سے لے کر مزدور خواتین کو پاکستان کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کام کرنے والی خواتین کا قومی دن: ماؤں سے لے کر مزدور خواتین کو پاکستان کا خراجِ تحسین
کام کرنے والی خواتین کا قومی دن: ماؤں سے لے کر مزدور خواتین کو پاکستان کا خراجِ تحسین

پاکستان میں آج کام کرنے والی خواتین کا قومی دن منایا جارہا ہے جس کے دوران  پاکستان نے ماؤں سے لے کر مزدوری پیشہ خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے کہا کہ ورکنگ ویمن ڈے کے موقعے پر ہم اپنی تمام کام کرنے والی خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ قومی دن کے موقعے پر مزدور خواتین سے لے کر زراعت پیشہ کارکنان اور فائٹر پائلٹس تک اور کھلاڑی خواتین سے لے کر سائنس دان خواتین تک ہر ایک کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم ورکنگ ویمن ڈے کے موقعے پر فنکار خواتین سے لے کر ماہرینِ تعلیم تک اور نوکری پیشہ خواتین سے لے کر سماجی رہنماؤں تک ہر خاتون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 2010ء میں اعلان کیا کہ 22 دسمبر کو قومی ورکنگ ویمن ڈے کے طور پر منایا جائے گا جبکہ اس موقعے پر ملک بھر میں مزدوری پیشہ اور دیگر کام کرنے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیاجاتا ہے۔

پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر میدان میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں۔ خواتین قومی تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ماں کے طور پر ایک خاتون کے کردار کو ہمیشہ قابلِ تعریف و احترام قرار دیاجاتا ہے۔

خواتین کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ملاتے ہوئے اور کام کے دوران مختلف صنفی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اسی مسئلے کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے 2010ء میں کام کے دوران ہراساں کرنے کے خلاف ایکٹ منظور کیا۔

قومی ورکنگ وومن ڈے کے موقعے پر ملک بھر میں خواتین کی فلاح و بہبود کے حوالےسے کام کرنے والے مختلف اداروں، این جی اوز اور حکام کی طرف سے تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 دسمبر کو پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے انکشاف کے بعد چھان بین شروع کردی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں  خواتین کو ہراساں کرنے کا انکشاف

Related Posts