دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بیٹنگ کے آغاز میں پاکستان نے 72 کا مجموعی اسکور حاصل کیا جبکہ 3 کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔

اوپنر شان مسعود کی وکٹ 10 کے مجموعی اسکور پر ساتویں اوور کی پہلی ہی گیند پر گری جبکہ صرف ایک ڈاٹ بال کے بعد کپتان اظہر علی اسی اوور کی تیسری گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ 

کپتان کی واپسی کے بعد پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی عابد علی تھے جو 65 کے مجموعی اسکور پر 21ویں اوور کی تیسری گیند کا سامنا کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آج کھانے کے وقفے تک پاکستان نے مجموعی طور پر 24 اوورز کے کھیل میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں۔

اوپنر شان مسعود نے 5 اور عابد علی نے 38 رنز بنائے جبکہ کپتان اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ اسد شفیق اور بابر اعظم ناٹ آؤٹ ہیں۔ نئے کھلاڑی اسد شفیق نے 1 جبکہ بابر اعظم نے اب تک 27 رنز بنائے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بد قسمتی سے پچھلے ٹیسٹ میچ میں بھی رنز نہیں کر پایا تھا تاہم اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔

کپتان اظہر علی نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں،وکٹ کو مد نظر رکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے،ایسی ٹیم میدان میں اتاریں گے جو میچ جتوا سکے۔

مزید پڑھیں: کارکردگی نہ دکھا سکا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا، اظہر علی

Related Posts