ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئرکردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan locust
Imran khan locust

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے ۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک کے مختلف حصوں میں ٹڈی دل کےحملوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری بھی دی گئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زراعت اور کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہےجبکہ وفاق کی سطح پر اقدامات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے جبکہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کرنے کا اعلان

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ ٹڈی دل کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات ہنگامی طور پر کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ فصلوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے اور خصوصاً ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔

Related Posts